Live Updates

ملتان، فاٹا کا کے پی کے انضمام سے 150سالہ پرانا نظام دفن ہو گیا ہے، شاہ محمود قریشی

ویں آئینی ترمیم حقیقت بن چکی ہے،تحریک انصاف اپنے منشورکو عملی جامعہ پہانے کی اہلیت رکھتی ہے الیکشن پورے ملک میں کلین سوئپ کریں گئے، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

جمعہ 25 مئی 2018 23:41

ملتان، فاٹا کا کے پی کے انضمام سے 150سالہ پرانا نظام دفن ہو گیا ہے، شاہ ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فاٹا کا کے پی کے انضمام سے 150سالہ پرانا نظام دفن ہو گیا ہے ۔21ویں آئینی ترمیم اب حقیقت بن چکی ہے۔ فاٹا انضمام بل سینیٹ میں بھی اتفاق رائے سے منظور ہو جائیگا۔فاٹا انضمام کا یہ ایجنڈا تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے ۔

جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا بھی تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے۔ تحریک انصاف اپنے منشورکو عملی جامعہ پہانے کی اہلیت رکھتی ہے۔یہ ہمارے منشور کی سب سے پہلی کامیابی ہے۔ ابھی ہم حکومت میں نہیں آئے اور ہماری کارکردگی عوام کے سامنے آرہی ہے۔ انشاء اللہ تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سوئپ کریگی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روزاسلام آباد سے آمد کے بعد ملتان ایئر پورٹ کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر ودیگر شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا تحریک انصاف نے فاٹا انضمام کے حوالے سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں قومی اتفاق رائے پیدا کیا جس کی وجہ سے فاٹا کا کے پی کے سے انضمام ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا فاٹا کے لوگ جو اسمبلیوں میں نمائندگی سے دور تھے اب ان کو اسمبلیوں میں نمائندگی ملے گی۔

فاٹا میں بلدیاتی نظام نافذ ہوگا۔ فاٹا میں ایف آر سی جیسا کالا قانون ختم ہو جائے گا اور فاٹا کے عوام سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ سے انصاف کیلئے رجوع کر سکیں گے۔ فاٹا کے عوام کو تعلیم ‘ صحت کا نظام دیا جائیگا۔ کے پی کے کی واحد حکومت ہے جو اپنے حصے کا 3فیصد فاٹا کی ترقی میں دے گی۔ ہماری افواج نے فاٹا میں ایک طویل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد امن قائم کیا ۔

فاٹا کی 70سالہ محرومی وپسماندگی ختم ہوگی اور فاٹا کے عوام ترقی کرینگے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا اب فاٹا کے بعد ہمارا دوسرا بڑا ایجنڈا جنوبی پنجاب صوبہ ہے جو ایک حقیقت بنتا جا رہا ہے۔ میرے کہنے پر صوبہ محاذ والے پی ٹی آئی کا حصہ بنے میں بلاول بھٹو کا جنوبی پنجاب صوبہ بارے مشکور ہوں۔ مگر ن لیگ صوبے کے خلاف ہے۔ مگر ن لیگی اراکین کے صوبے کے حق میں ہونے پر ن لیگ بھی بے بس ہو جائیگی۔

ن لیگ نے جنوبی پنجاب صوبے کیخلاف بہاولپور صوبہ بحالی شوشہ چھوڑا۔ نواب آف بہاولپور بھی جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہو گئے ہیں اور انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاہے ۔ جنوبی پنجاب صوبہ بنا تو خطے کے نامور لوگوں کو سینیٹ کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔ یہاں کی عوام کی محرومیاں دور ہونگی۔ خطے کی زراعت ترقی کرے گی۔ جنوبی پنجاب صوبے کو زراعت کا حب بنائینگے۔

ضرورت اس امر کی ہے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کے فاٹا انضمام پر حکومت سے لوگ پورے نہیں ہو رہے تھے۔ حکومت کو آئینی ترمیم کیلئے 228ووٹ درکار تھے مجھے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے چٹ آئی کے ایم کیو ایم کے حضرات ووٹ نہیں دینا چاہتے میں نے ایم کیو ایم کو سمجھایا ان کا شکریہ کہ انہوں نے میرے کہنے پر آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیئے اگر ایم کیو ایم کے لوگ نہ مانتے تو معاملات طے نہ ہوتے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے بھی انشاء اللہ میں تمام سیاسی جماعتوں میں قومی یکجہتی پیدا کرنے میں اپنا مکمل کردار ادا کرونگا اور میری کوشش سے ہی جنوبی پنجاب صوبے کو تحریک انصاف کے منشور میں شامل کیا گیا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا جنوبی پنجاب صوبہ بننے کے بعد خطے میں انقلابی تبدیلیاں لائینگی#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات