Live Updates

پانامہ کا پہلا نتیجہ نکل آیا ہے کہ نوازشریف نے اپنے بیٹوں کو عاق کردیا، ڈاکٹر بابر اعوان

مریم نے تسلیم کی وہ لندن جائیداد کی مالک رہی ہیں ، آج کی احتساب عدالت کی کارروائی میں مریم نواز نے اعتراف جرم کیا، رہنما تحریک انصاف

جمعہ 25 مئی 2018 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پانامہ کا پہلا نتیجہ نکل آیا ہے کہ نوازشریف نے اپنے بیٹوں کو عاق کردیا، مریم نے تسلیم کی وہ لندن جائیداد کی مالک رہی ہیں ، آج کی احتساب عدالت کی کارروائی میں مریم نواز نے اعتراف جرم کیا، کسی قیمت پر اس کارروائی کا نتیجہ سوائے کنویکشن کے اور کچھ نہیں ہوسکتا، اس سے بڑی شرمناک بات کیا ہوسکتی ہے کہ شیر اپنے بچوں کو ہی عاق کردے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ سوال 128نہیں بلکہ ایک ہے لیکن اس کا جواب انہوں نے نہیں دیا نوازشریف نے کئی بار موقف بدلا اور کئی بار بھاگے ہیں،نیب کی زمہ داری یہ تھی کہ وہ ان کے اثاثے نکال کے لائے جس میں وہ کامیاب ہوئے،انھوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے سنجیدہ مشاورت کے بعد 100دن کا ایجنڈا پیش کیا گیا کسی پارٹی نے پچھلے ستر سال میں عوام سے اسطرح کمٹمنٹ نہیں کی، تحریک انصاف کا سو دن کا ایجنڈا بہت بڑا قدم ہے، ایک رسک بھی ہے….
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات