Live Updates

مسلم لیگ ن کی جانب سے آنے والے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو درخواستیں دینے کے لیے دی گئی تاریخ میں 31 مئی تک کی توسیع

تاریخ میں اضافہ امیدواروں کی جانب سے آنے والے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا۔ پنجاب میں اب تک جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار سے اوپر ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 25 مئی 2018 22:32

مسلم لیگ ن کی جانب سے آنے والے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو درخواستیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کی جانب سے آنے والے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو درخواستیں دینے کے لیے دی گئی تاریخ میں 31 مئی تک کی توسیع کر دی گئی۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تاریخ میں اضافہ امیدواروں کی جانب سے آنے والے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا۔ پنجاب میں اب تک جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار سے اوپر ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے نشان شیر سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند لوگوں کا ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں ملک بھر سے تانتا بندھا رہا، ڈپٹی میئر میاں طارق لیگی کارکنوں کی رہنمائی کرتے رہے۔ متعدد لیگی رہنماوں نے مختلف صوبائی اور قومی حلقوں کے لیے درخواستیں دیں ،اقلیتی نشست کیلئے بھی پانچ درخواستیں وصول ہوئیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل اعلان کے مطابق آج جمعہ 25 مئی آخری روز تھا لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے آنے والے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو درخواستیں دینے کے لیے دی گئی تاریخ میں 31 مئی تک کی توسیع کر دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تاریخ میں اضافہ امیدواروں کی جانب سے آنے والے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا۔ پنجاب میں اب تک جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار سے اوپر ہے۔یاد رہے کہ کچھ 14مئی کو مسلم لیگ ن نے انتخابات 2018کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی تھیں۔وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے اس حوالے سے اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے امیدوار 15سے 25مئی کے درمیان آن لائن درخواستیں جمع کروائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ٹوئیٹ میں آن لائن فارم کا عکس بھی پوسٹ کیا گیا تھا۔مذکورہ فارم پر امیدواروں سے حلف بھی لیا جا رہا ہے جس میں ہر امیدوار یہ حلف اٹھائے گا کہ وہ آئین کی شق 62اور 63پر پورا اترتا ہے۔دوسری جانب پارٹی ٹکٹ کے حصول لیے فیس بھی مقرر کی گئی تھی۔قومی اسمبلی کی جنرل نشست کے لیے مقرر کی گئی فیس 50ہزار روپے جبکہ مخصوص نشست کے لیے 1لاکھ روپے فیس جمع کروانا ہو گی اسی طرح صوبائی اسمبلی کی جنرل سیٹ کے لیے 30ہزار روپے اور مخصوص نشست کے لیے 75ہزار روپے فیس جمع کروانی ہو گی۔فارم میں مسلم لیگ ن سے سیاسی وابستگی کے حوالے سے تفصیلات بھی درج کرنا ہوں گی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات