شیخ فاروق اقبال پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی آئندہ چار برس کے لئے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے

جمعہ 25 مئی 2018 23:39

شیخ فاروق اقبال پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی آئندہ چار برس کے لئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) شیخ فاروق اقبال پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے آئندہ چار برس کے لئے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ سہیل انور اور نثارخان خلجی کو بالترتیب چیئرمین اور سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ہے، گذشتہ روز اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈریشن کے آئندہ چار سال کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا، جس میں سہیل انور کو چئرمین، شیخ فاروق اقبال کو دوبارہ صدر، نثارخان خلجی کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا دیگر عہدیداروں میں نائب صدر ارمگھن مبین اورخزانچی پروفیسر محمد الیاس شامل ہیں، اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کیڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل محمد اعظم ڈار بھی موجود تھے، اجلاس میں پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آذاد جموں و کشمیر کے علاوہ پاکستان باڈی بلڈنگ ججز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جبکہ پاکستان آرمی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے اجلاس میں شریک نہیں ہوئی\