چین نے پاکستان کے مالی خسارے کو قابو میں کرنے کیلئے 1.6ارب ڈالرز کی رقم فراہم کردی
چین کی جانب سے فراہم کردہ رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا
محمد علی جمعہ 25 مئی 2018 22:01
(جاری ہے)
چین نے ایک بہترین دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کو بڑی رقم فراہم کردی ہے۔
چین کی جانب سے پاکستان کو مالی خسارے کو قابو میں کرنے کیلئے 1.6ارب ڈالرز کی رقم فراہم کردی گئی ہے۔ چین کی جانب سے فراہم کردہ رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب سے پاکستان اور چین کے درمیان دونوں ممالک کی کرنسی کی لین دین سے متعلق بھی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کرنسی کی لین دین کیلئے تین سال کا معاہدہ طے پایا ہے۔ چینی مرکزی بینک نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان کے ساتھ کرنسی کے ذریعے دوطرفہ لین دین کے تین سالہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ رائٹر کے مطابق اس لین دین کی مالیت 20ارب یوآن (3.13ارب امریکی ڈالر) تک ہوگی ۔ بینک نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چینی اور پاکستانی کرنسی کے ذریعے لین دین کے باعث دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.