Live Updates

منزل ابھی دور ہے،فاٹا بل منظوری کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے ،امیر حیدر خان ہوتی

ْ حمایت کرنے والی تمام جماعتوں کے مشکور ہیں، اتحاد و اتفاق کے بغیر حقوق کا حصول ممکن نہیں سو دن کا پلان اپنی جگہ،پانچ سال میں پختونخوا کے لوگوں کو کتنے مفت گھر اور نوکریاں دیں

جمعہ 25 مئی 2018 23:36

منزل ابھی دور ہے،فاٹا بل منظوری کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے ،امیر حیدر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ منزل ابھی دور ہے فاٹا انضمام کے بل کی منظوری پر خیبر پختونکوا سمیت خطے کے تمام پختون مبارکباد کے مستحق ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے این پی ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام یو سی ہزار خوانی میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر ہزار خوانی شیخ کریم جان ، ہدایت اللہ،سید باچا جان،نصر من اللہ ، ٹاؤن ناظمین نوشاد خان ،اجمل خان،،ایاز خان ، اور شفاعت خان نے اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ، امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی میں شامل ہونے والونںکو سرخ ٹوپیاں پہنائیں اور انہیں باچا خان بابا کے قافلے میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی ،اے این پی کے مرکزی سیکرٹری فنانس ارباب محمد طاہر خان خلیل ، صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اور ہارون بشیر بلور سمیت مرکزی و صوبائی قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے،امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ پختونوں کو اتحاد واتفاق کی جس قدر ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی ، انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کے بغیر حقوق کا حصول ممکن نہیں ، انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل کی منظوری خوش آئند ہے اور اس کے حق میں ووٹ دینے والی تمام سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں ، امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ابھی منزل کافی دور ہے اور بل کی منظوری ہماری کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم اس دن اپنی منزل پر پہنچیں گے جب قبائلی علاقے بھی ملک کے دیگر شہروں کی طرح تمام سہولیات سے مستفید ہو نگے اور ترقی کے ثمرات قبائلی عوام تک پہنچیں گے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 100دن کا پلان حیرت انگیز ہے ، پہلے وہ بتائیں کہ انہوں نے پانچ سال میں پختونخوا کے لوگوں کو کتنے مفت گھر اور نوکریاں دیں ، امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ صوبہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور پختونوں کے ووٹ سے اقتدار میں آنے والوں نے تمام وسائل پنجاب کی سیاست پر صرف کر دیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ آنے والے الیکشن کی بھرپور تیاری کریں اور اپنے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کا ووٹ کے ذریعے احتساب کریں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ملک نسیم خان نے بھی خطاب کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات