عید کے موقع پرغیر معیاری مٹھائیاں تیار اورفروخت کرنیوالوں کے خلاف شکنجہ تیار

تمام سویٹس و بیکرزیونٹس کو7روز میں ہدایات پر عملدرآمد کویقینی بنانے کی ڈیڈ لائن جاری، فوڈٹیموں کوٹاسک دیدیاگیا

جمعہ 25 مئی 2018 23:34

عید کے موقع پرغیر معیاری مٹھائیاں تیار اورفروخت کرنیوالوں کے خلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عیدکے موقع پرغیر معیاری مٹھائیاںتیار اورفروخت کرنیوالوں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا۔تمام سویٹس و بیکرزیونٹس کو7روز میں ہدایات پر عملدرآمد کویقینی بنانے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی گئی ۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ تمام سویٹس و بیکرزیونٹس کو7روز میں ہدایات پر عملدرآمد کویقینی بنانے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے فوڈ سیفٹی ٹیمو ں کو 7 روز کے بعددی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنیوالی سویٹس اینڈ بیکرز کوسیل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ تمام سویٹس اینڈ بیکرز کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس لازمی حاصل کرنا ہو گے۔

(جاری ہے)

ورکنگ اور ڈسپلے ایریا کے فرش اور دیواروں گندی سے پاک رکھنا ہوگا۔کام کرنے سے پہلے ہاتھ اچھی دھونے ، دستانوں ،ماسک اور ہیڈ کورکا استعمال کرنے اورکام کے دوران ملازمین کاکسی قسم کی جیولری نہ پہنیں کی ہدایات بھی جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر لوگ اپنے پیاروں کو عید کی خوشیو ں میں شامل کرنے کے لیے مٹھائی کاتحفہ دیتے ہیںجس سے مٹھائی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔زیادہ کمانے کے لالچ میں صحت دشمن عناصر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ عید کے موقع پر کسی کو شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔معیار پر پورا نا اترنے والی سویٹس شاپس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔عوام سے گزارش کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ اشیاء خورونوش خریدتے ہوئے ہمیشہ مستند اور معیاری جگہ کا انتخاب کریں۔

متعلقہ عنوان :