Live Updates

عمران خان کلین بولڈ ہونگے ،عوام الزامات کی سیاست سمندر میںپھینک دینگے‘حمزہ شہباز

دھرنوں اورگالیوں کی سیاست والوں نے 5سال ضائع کئے ،خدمت ہم نے کی‘ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعہ 25 مئی 2018 23:34

عمران خان کلین بولڈ ہونگے ،عوام الزامات کی سیاست سمندر میںپھینک دینگے‘حمزہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہاہے کہ دو ماہ انتظار کریںعوام کی تائید و حمایت سے عمران خان کو عام انتخابات میںکلین بولڈ کرینگے او رعوام ان کی الزامات اور گالیوں کی سیاست سمندر میں پھینک دیں گے ۔انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ اب لاہور سے الیکشن نہ لڑنا ورنہ عوام تمھاری ضمانت ضبط کرادینگے ۔

حمزہ شہبازنے جی ٹی رو ڈ پر شمالی لاہور کے مسلم لیگی ورکرز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام بخوبی جانتے ہیںکہ عمران خان سے دوھر ا معیار کسی کانہیں 5برسوں تک لاہور کی میٹرو بس پر تنقید کرنے والوں نے خیبر پختونخواہ میںاب اسی منصوبے کا آغاز کردیاہے اسی طرح جب کے پی کے میںسیلاب اور ڈینگی آیا تو یہی نیازی خان پہاڑو ں پرچڑھ گئے، پشاور کے ہسپتالوں کی حالت زار کا پول چیف جسٹس نے کھول دیا جبکہ پنجاب میںاندھیروں کو اجالوں میںبدلا گیا جوکہ آسان کام نہیں تھا،حمزہ شہباز نے کہاکہ میٹرو بس کے بعد شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین بھی چلادی ہے جبکہ پنجاب کے 25اضلاع کے ہسپتالوں میںایم آر آئی مشینیں کام کررہی ہیں اورگذشتہ 5برسوں میںصوبہ بھر میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الزامات کی سیاست اور گالیاں دینے والوں نے 5سال ضائع کئے جبکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے اسی عرصے میں جوترقیاتی کام کئے وہ سب کے سامنے ہیں ۔لاہور شہر کی ترقی کے مخالفین کو میٹروبس ،اورنج لائن ٹرین اور لوڈشیڈنگ پرقابو پانے کے منصوبے ہضم نہیںہورہے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ عوام 2018کے انتخابات میںبھی ترقی و خوشحالی کے منشور کو ووٹ دینگے اور ملک کوصحیح معنوں میں ترقی یافتہ اقوام کی صف میںشامل کرینگے ۔

انہوں نے کہاکہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،ہرحال میں پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے آگے جاناہے اور اس مقصد کیلئے وفاق بالخصوص صوبہ پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا اقوام متحدہ کا ادارہ بھی معترف دکھائی دیتاہے جبکہ غیرجانبدار انہ سروے بھی ہماری کارکردگی کا برملااعتراف کررہے ہیں ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ آئیندہ صرف وفاق اور پنجاب ہی نہیں بلکہ خیبرپختون خواہ میںبھی مسلم لیگ(ن) ہی حکومت بنائے گی ۔

انہوںنے کہاکہ لو گ چہرے اور شخصیات نہیںکام یاد رکھتے ہیں او رووٹروں کے دلوں میںعزت بھی ان کی خدمت کرنے سے ہی حاصل ہوتی ہے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ لاہور شہریاپنجاب میںسیاسی نقب لگانے کی کوشش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی اور مسلم لیگ(ن) انشاء اللہ قومی و صوبائی اسمبلی کی ہرسیٹ پرکامیابی حاصل کرے گی ۔ا س موقع پر صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صلاحیتوں کا سارا زمانہ معترف ہے اور پنجاب سپیڈترقی کا سلوگن بن چکا ہے۔مسلم لیگی رہنمائوں وکارکنوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات