سپریم کورٹ نے عمر قید کے ملزمان کی سزائوں میں اضافے کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں

جمعہ 25 مئی 2018 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے عمر قید کے ملزمان کی سزائوں میں اضافے کے خلاف اپیلیں خارج کر تے ہوئے ہائیکورٹ کا ملزمان کی عمر قید کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ جمعہ کو قائم مقام چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہرعالمن میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے عمر قید کے ملزمان کی سزا ئوںمیں اضافے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ارشد اور رضوان نے 2009ء میں حاجی احمد خان کو ساہیوال میں قتل کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو سزائے موت جبکہ ہائیکورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ جھوٹی گواہی سے انصاف ممکن نہیں،کیا ہم جھوٹے گواہوں کو سچا سمجھنا شروع کر دیں حلف اٹھا کر جھوٹی گواہی دی جاتی ہے ،جھوٹی گواہی سے انصاف مانگا جاتا ہے،جھوٹے گواہوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے۔ قائم مقام چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا کہ پنجاب کی7 ضلعوں میں تین دن میں ٹرائل مکمل ہورہاہے ،انصاف شہادتوں کی بنیاد پرہوتا ہے۔