مسلم لیگ ن کی حکومت نے سسٹم میں 11ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی داخل کی

66سال میں ہم نے 18ہزار میگاواٹ سسٹم میں داخل کرنے کی گنجائش پیدا کی جس میں سے 11ہزار سے زائد بجلی مسلم لیگ ن کی حکومت میں سسٹم میں آئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 25 مئی 2018 21:53

مسلم لیگ ن کی حکومت نے سسٹم میں 11ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی داخل کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کی حکومت نے سسٹم میں 11ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی داخل کی 66سال میں ہم نے 18ہزار میگاواٹ سسٹم میں داخل کرنے کی گنجائش پیدا کی جس میں سے 11ہزار سے زائد بجلی مسلم لیگ ن کی حکومت میں سسٹم میں آئی۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں وہیں انکی جانب سے عوام کو راغب کرنے کے لیے اپنے اپنے منشور کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کو اپنے اپنے کارناموں سے آگاہ کررہی ہیں تاکہ عام انتخابات میں ووٹ اکٹھے کئیے جا سکیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے بڑا دعویٰ منظر عام پر آگیا ہے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو چھ مہینوں میں ختم نہ کر پانے پر تنقید کے نشتر برداشت کرنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز نے خاموشی توڑ ڈالی۔انکا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے توانائی کی پیدوار کے حوالے سے تاریخی پیش رفت کی ہے۔ہم نے66سال میں صرف 18ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کی تھی جب کہ صرف مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہم نے 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل کر کے تاریخ بنا دی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ اس تاریخی کامیابی کے پیچھے کیا چیز کارفرما ہے تو میں یہی کہوں گا کہ عوامی خدمت کا جذبہ ہے اور کچھ نہیں ۔