جنرل الیکشن سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقے میں حکمران جماعت کو سخت ہزیمت کا سامنا

سے زائد علاقے میں بلاشرکت غیر حکمرانی کرنے والے حکمرانوں نے عوام کی زندگی سہل بنانے کی بجائے اجیرن کردی وزیراعلیٰ شہباز شریف کابینہ کے سینئر وزیر راجہ اشفاق سرور لیگی ٹولے کے ہمراہ مقامی آبادی افطاری کیلئے پہنچے تو عرصہ دراز سے پسی ہوئی عوام بھپر گئی ، وزیر کی گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے ، غدار ہے ، غدار ہے کہ نعرے ، وزیر کو بغیر خطاب بھاگنے پر مجبور کردیا لیگی قیادت نے علاقے میں اپنے ٹھیکیدار پال رکھے ہیں جنہیں اضافی طور پر تنظیمی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی جس کے سبب مجوزہ ٹھیکیدار مافیا عرصہ دراز سے عوام کے حقوق غضب کئے بیٹھے ہیں ، عوام کا تاحیات نااہل قائد کی نااہل ٹیم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کا عزم

جمعہ 25 مئی 2018 23:20

جنرل الیکشن سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے  آبائی  حلقے میں حکمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آبائی تحصیل میں 30 سال سے استحصال کی شکار مقامی آبادی نے لیگی راہنماء کی گاڑی توڑ ڈالی ۔ راجہ اشفاق سرور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی کابینہ کے سینئر وزیر ہیں۔ یونین کونسل گہل میں افطاری کیلئے مدعو صوبائی وزیر لیگی ٹولے کے ہمراہ گہل پہنچے تو مقامی آبادی کے ہجوم نے صوبائی وزیر اور ان کی ٹیم کو آلیا۔

غدار ہے‘ غدار ہے کے نعرے‘ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے پنجاب اور تحصیل مری میں بلا شرکت غیر حکمرانی کرنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد کی تاحیات نااہلی کے بعد مقامی قیادت کو عوام کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

لیگی قیادت جنہوں نے تحصیل بھر میں اپنے اپنے مفادات پال رکھے تھے تو عوام کی طرف سے عین جنرل الیکشن سے قبل سخت ردعمل دکھانا شروع کردیا۔

لیگی قیادت پر الزام ہے کہ انہوں نے عرصہ 30 سال سے زائد علاقے میں بلا شرکت غیر حکمرانی کرنے کے باوجود عام شہریوں کی زندگی کو سہل بنانے کیلئے کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔ علاقے بھر میں نہ تو مقامی آبادی کیلئے طبی سہولیات کا مناسب انتظام ہے اور نہ ہی تعلیم کے دروازے عوام کیلئے کھولے جارہے ہیں۔ لیگی قیادت نے اپنے ٹھیکیدار پال رکھے ہیں جنہیں ساتھ اضافی طور پر تنظیمی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔

جس کے سبب مجوزہ ٹھیکیدار مافیا عرصہ دراز سے عوام کے حقوق غضب کئے بیٹھے ہیں یونین کونسل گہل میں صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی جلسے کیلئے آمد کیموقع پر عوام کے ہجوم نے صوبائی وزیر کا گھیرائو کرلیا اور انہیں خوب القابات سے نوازا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین جن میں بوڑھے مرد‘ عورتیں ار بچے بھی شامل تھے نے صوبائی وزیر کی کروڑوں روپے مالیتی گاڑی کے شیشے بھی توڑے اور صوبائی وزیر کو بغیر خطاب کئے علاقہ چھوڑ کر باگنے پر مجبور کردیا۔ علاقہ مری کے عوام کا کہنا ہے کہ جنرل الیکشن 2018 ء میں تاحیات نااہل قائد کی نااہل ٹیم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا جائے گا۔