ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا

جمعہ 25 مئی 2018 23:19

ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ..
لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا، پہلے روز پلیئرز میٹنگ میں کوچز نے شرکاء کو شیڈول اور قواعد و ضوابط سے آگاہی دی، شام کو جم ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، آج رات کو 9بجے کے بعد کھلاڑی ماڈل ٹائون بی بلاک گرائونڈ میں مہارت بہتر بنانے کا سلسلہ شروع کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز کی تیاری کیلیے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے کراچی میں چیلنج کپ کی بنیاد پر جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا تھا ان میں غضنفریاسین، مہدی حسن، محمد سہیل، صفیان آصف، محمد سہیل خان، منصور خان، فیصل (پاکستان ایئرفورس)، مزمل حسین، عبدالباسط، سعادت حسین، عمر حیات، محسن علی، محمد بلال، علی عزیر، عدیل علی، احمد فہیم، شہرام بابر، محمد احمد(واپڈا)، احسان اللہ، ثاقب حنیف، تنویر ممتاز، محمود خان، صدام حسین، سعداللہ، عبدالرزاق، حبیب الرحمن، وقار بلوچ، امجد حسین( سوئی سدرن گیس)، استقلال (پاکستان پیٹرولیم)، شہباز یونس (آرمی )، مبشر(سٹیٹ لائف)، علی خان، وسیم، زین، زید عمر ، نعمان(پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی)، عثمان خان، فیصل اقبال، ثناء اللہ، مقبول، منیر جونیئر، شیر علی(نیشنل بینک)، ارسلان علی، محمد شاہد، عمیر علی، رجب علی، عبدالقدیر خان، یوسف، محمد عادل، دانش حمید(خان ریسرچ لیبارٹری)، ریاض احمد، محمد رسول، مرتضی حسین، وسیم شہزاد(کے الیکٹرک)، محمد عثمان محکم، شاہ زیب مسعود (پاکستان ایئرلائن)، نوید احمد (نیوی) اور سوئی نادرن گیس کے باسط امین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایشین گیمز کی تیاریوں کیلیے تربیتی کیمپ گزشتہ روز لاہور میں شروع ہوا، جمعرات اور جمعہ کو پنجاب سپورٹس بورڈ ہاسٹل میں رپورٹ کرنے والے کھلاڑیوں کی میٹنگ میں غیر ملکی کوچ جوز انتونیو ناگورا کیساتھ تعارف ہوا، کوچز نے شرکاء کو شیڈول اور کیمپ کے قواعد و ضوابط سے آگاہی دینے کے ساتھ ٹریننگ کے مقاصد بھی بتائے، شام کو جم ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، تاہم کھلاڑیوں نے فٹ بال پریکٹس کیلیے میدان کا رخ نہیں کیا، آج رات کو 9بجے کے بعد کھلاڑی ماڈل ٹائون، بی بلاک گرائونڈ پہنچ کر اپنی مہارت بہتر بنانے کا سلسلہ شروع کرینگے۔