Live Updates

رمضان المبار میں اشیاء کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ ، روزہ دار پریشان، انتظامیہ غائب

جمعہ 25 مئی 2018 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاکستانی مسلمانوں کی نشانی ، رمضان المبار میں اشاء کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ ، روزہ دار پریشان، انتظامیہ غائب ، تفصیلات کے مطابق: رمضان المبارک کے بابرکت دنوں میں ملیر کے مختلف علاقوں بالخصوص گلشن حدید کی پیر بازار ، بدھ بازاراور جمعہ بازار میں گلشن حدید کمیٹی، پرائیز کنٹرولر اور بازاروں کے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے سبزی، فروٹ، مچھلی، گوشت اور دیگر روزمرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ کردیا گیا ہے ، گذشتہ سال ڈپٹی کمشنر ملیر کی جانب سے بازاروں میں چھاپے مارنے کے بعد دکانداروں میں خوف کا عالم تھا جس وجہ سے روز مرہ کی اشیاء کی قیمت لسٹوں کے مطابق تھیں ، مگر اس سال ڈسٹرکٹ ملیر بغیر ڈپٹی کمشنر کے چل رہا ہے ، جبکہ قائم مقام ڈی سی کو عوام کو رلیف دینے میں کوئی دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکیداروں ، اسٹال ہولڈروں ، پرائیز کنٹرولر اور سیکریٹری گلشن حدید کمیٹی کی عید سے پہلے ہی عید ہوگئی ہے ، علاقہ کے سماجی رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کم سے کم بچت بازاروں میں مہنگائی ختم کرواکر روزہ داروں کو رلیف دیا جائے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات