سیکولر اور لبرل عناصر نظریاتی تشخص اور اسلامی دفعات کے خلاف سرگرم عمل ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
مجلس عمل ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ، عوام کے مسائل حل کرے گی ۔نیو کراچی میں عوامی دعوت افطار سے خطاب
جمعہ 25 مئی 2018 23:09
(جاری ہے)
قریشی برادری ، گودھرا برادری اور کاغذی برادری کے رہنماؤں و کارکنوں نے افطار پارٹی میں بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ متحدہ مجلس عمل دینی جماعتوں کا اتحاد ہے اور یہ کراچی سمیت ملک بھر میں حقیقی طور پر متبادل قیادت کی صورت میں ابھرے گا اور عام انتخابات میں ماضی سے زیادہ نمایاں ومثالی کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گا ، عوام کے اعتماد پر پورا اترے گا اور عوام کے دیرینہ مسائل حل کرائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرپرستی میں ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت ملک کے اسلامی تشخص اور آئین کی اسلامی دفعات کوختم کرنے کی کوشش کی گئی ، عقیدہ ختم نبوت ﷺاور قانون توہین رسالت کو نشانہ بنایا گیا ،سندھ اسمبلی کے اندر تبدیلی مذہب کے حوالے سے ایک انتہائی شرمناک اور خلاف اسلا م قانون پیش کیا گیا، یہ سب کچھ اپنے بیرونی آقائوں کی خوشنودی کے لیے کیا گیا ،متحدہ مجلس عمل دینی جماعتوں کا اتحاد ہے ہم سب دین کی بنیا د پر جمع ہوئے ہیں ،مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے سڑکوں اور گلیوں پر اور پارلیمنٹ کے اندر ملک کے خلاف سیکولر اور لبرل لابی کی سازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا اور ان کے مذموم مقاصد کو ہر گز پورا نہیں ہونے دیا جائے گا ،مجلس عمل کراچی کے اسلامی اور دینی تشخص کوبھی بحال کرے گی اور شہر کو تعمیر و ترقی کی جانب گامزن کرے گی ، کراچی کے عوام آج پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی حکومتوں کی وجہ سے بجلی ،پانی اور ٹرانسپورٹ جیسے مسائل کا شکار ہیں ،مجلس عمل عوام کو ان مسائل سے نجات دلائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کو اب اپنا رویہ درست اور تبدیل کرنا ہوگا اور عوام کے مسائل حل کرنے ہوں گے ،عام انتخابات میں اب کراچی کے اندر ماضی کی طرح کسی کو بھی دھاندلی اور عوام کے مینڈیٹ کو اغوا نہیں کرنے دیا جائے گا ،ماضی کی لسانیت کی سیاست نے کراچی کو تباہی و بربادی سے دوچار کیا ۔اب لسانیت اور عصبیت کی سیاست نہیں چلے گی ،مجلس عمل نفرت اور تعصبات سے بالا تر ہوکر کراچی کے عوام کی خدمت کرے گی ،عوام مجلس عمل کا ساتھ دیں اور چہرے اور نام بدل بدل کر آنے والوں کو مسترد کردیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.