وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا سول سیکرٹریٹ میں اعلی سول ، پولیس اور انتظامی افسران سے خطاب

پنجاب حکومت نے ٹیم ورک کے طور پر کام کر کے عوامی خدمت کے حوالے سے تاریخ رقم کی ہی:شہبازشریف افسران نے ہمت ، محنت اور عز م کے ساتھ کام کیا ہے اورمیں آپ کی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کو سلام پیش کرتا ہوں سیاستدانوں ، بیوروکریسی اور پولیس کے ساتھ دیگر افسران نے یک جان دوقالب ہو کر فرائض سرانجام دیئے پنجاب آج ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن ہے اوردنیا بھی پنجاب کی تیز رفتار ترقی کو تسلیم کرتی ہے آپ کے ساتھ گزارے میری زندگی کے بہترین لمحات ہیں ، میری کسی بات سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تومیں معذرت خواہ ہوں:وزیر اعلی وزیر اعلی نے اعلی کارکردگی پر اعلی سول ، پولیس اور انتظامی افسران کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے

جمعہ 25 مئی 2018 23:05

وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا سول سیکرٹریٹ میں اعلی سول ، پولیس اور انتظامی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ٹیم ورک کے طور پر کام کر کے عوامی خدمت کے حوالے سے تاریخ رقم کی ہے -افسران نے ہمت ، محنت اور عز م کے ساتھ کام کیا ہے اورمیں آپ کی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کو سلام پیش کرتا ہوں -آپ نے ہر شعبے میں نئے باب رقم کئے ہیں -تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں مثبت نتائج دیئے گئے ہیں - پنجاب حکومت نے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی ہے -سیاستدانوں ، بیوروکریسی اور پولیس کے ساتھ دیگر افسران نے یک جان دوقالب ہو کر فرائض سرانجام دیئی-آپ سب نے اپنی محنت سے نئی دنیا آباد کی ہے -آپ نے خوشبو ؤں سے مہکتا ہوا باغ بنایا ہے -اس باغ کی خوشبو ہر طرف پھیلی ہوئی ہے -دیگر صوبوں کے ساتھ عالمی سطح پر بھی پنجاب کی تعریف آپ کی تعریف ہے -عوام کی خدمت کیلئے آپ نے دن دیکھا نہ رات -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں اعلی سول ، پولیس اور انتظامی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا- وزیر اعلی نے اعلی کارکردگی پر اعلی سول ، پولیس و انتظامی افسران کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیئی-وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب آج ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن ہے اوردنیا بھی پنجاب کی تیز رفتار ترقی کو تسلیم کرتی ہے -انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ شفافیت، معیار اور رفتار کو فوقیت دی-توانائی کے منصوبوں پر جس تیز رفتاری سے کام کیا گیا وہ اپنی مثال آپ ہے -اللہ تعالی نے پانچ سال قبل جو ذمہ داری دی تھی اس میں سرخرو ہوئے ہیں -آپ نے پنجاب میں جو کام کیا ہے وہ پاکستان کی خدمت ہے -ہر شعبے میں انقلابی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں -انہوںنے کہا کہ انتھک محنت کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے یہی وجہ ہے کہ دنیا پنجاب کی ترقی کے گن گاتی ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ آپ کے ساتھ گزارے میری زندگی کے بہترین لمحات ہیں -اگر میری کسی بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوں -تقریب سے چیف سیکرٹری اور انسپکٹرجنرل پولیس نے بھی خطاب کیا ۔