کشمیریوں کی آزادی کی شمع کشمیری بہن بھائیوں کی طرح پاکستانی عوام کے دلوں میں بھی برابر جلتی ہے

ریاست جموں و کشمیر دنیا بھر میں جنگی طور پر سب سے زیادہ متنازعہ علاقوں میں سے ایک ہے، پاکستانی فورسز لائن آف کنٹرول پر ہیں جبکہ بھارتی فورسز ریاست جموں اور کشمیر کے اندر تعینات ہیں وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا بیان

جمعہ 25 مئی 2018 23:00

کشمیریوں کی آزادی کی شمع کشمیری بہن بھائیوں کی طرح پاکستانی عوام کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی شمع کشمیری بہن بھائیوں کی طرح پاکستانی عوام کے دلوں میں بھی برابر جلتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر دنیا بھر میں جنگی طور پر سب سے زیادہ متنازعہ علاقوں میں سے ایک ہے، پاکستانی فورسز لائن آف کنٹرول پر ہیں جبکہ بھارتی فورسز ریاست جموں اور کشمیر کے اندر تعینات ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کا بھارت کے ساتھ تمام تنازعات بشمول جموں و کشمیر پر مؤقف اصولی اور ٹھوس ہے کہ یہ مسئلہ صرف ایسے جامع مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے جن کی بنیاد خود مختاری، برابری، باہمی احترام اور جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ہو۔ وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ امن کیلئے جرأت و حوصلہ چاہئے لہذا آئیں ہم ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنے کی بجائے مذاکرات کریں۔