ضلعی انتظامیہ کاماہ رمضان میں منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون ،

88دوکانداروں کو 1لاکھ 65ہزار500روپے جرمانہ

جمعہ 25 مئی 2018 23:00

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ماہ رمضان میں منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون ، ضلعی انتظامیہ کے چھاپے رمضان کے پہلے عشرے میں مجموعی طور پر 581دوکانوں کا وزٹ کیا گیا ہے جن میں88دوکانداروں کے خلاف 1لاکھ 65ہزار500روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ کسی دوکاندار کے خلاف ایف آر درج نہیں کی گئی ۔یہ بات سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول پرائس کنٹرول اٹک ظہیر احمد خان نے میڈیا کو بتائی۔

انہوں نے کہا کہ روزہ داروں کو سستی اور میعاری اشیاء فراہم کرنا ہمارا دینی، اخلاقی اور قانونی فریضہ ہے کسی بھی حالت میں مہنگائی کے ذریعے روزہ داروں سے زائد منافع وصول نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوکاندار اس بخشش والے مہینے میں منافع خوری بند کر دیں تو دنیا اور آخرت میں اس کا اجر پائیں گے ظہیر احمد خان نے کہا کہ دنیا کے ہر خریداری بڑے سے بڑے مراکز میں اشیاء خورد نوش پر خصوصی رعایت کے بورڈ آویزاں کر دیے جاتے ہیںتا کہ روزہ داروں کو خصوصی رعائت پر کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک اکرام الحق نے مختلف رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازار اور دوکانداروں کو وزٹ کریں اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جائے زائد منافع خوروں ، غیر میعاری اشیاء فروخت کرنے والو ں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :