وزیراعلیٰ نے چارسدہ کے جڑواں بچوں کے بیرون ملک علاج کیلئے ٹکٹس ورثاء کے حوالے کردئیے

جمعہ 25 مئی 2018 23:00

وزیراعلیٰ نے چارسدہ کے جڑواں بچوں کے بیرون ملک علاج کیلئے ٹکٹس ورثاء ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک چارسدہ میں جڑے ہوئے سروں کے ساتھ جڑواں پیدا ہونے والی دوبہنوں کے گھر گئے اور ان کے بیرون ملک علاج کیلئے ٹکٹس ورثاء کے حوالے کئے۔جمعہ کے روز وزیراعلیٰ ضلع چارسدہ میں جڑواں پیدا ہونے والی دو بہنوں صفااور مروا کے گھر گئے جن کے سر آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق مذکورہ بچیوں کا آپریشن بر طانیہ میں ممکن ہے تاہم بچیوں کے ورثاء وہاں علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کی طرف سے بچیوں کے علاج کیلئے مالی امداد کے طور پر بیرون ملک روانگی کیلئے پانچ ایئر لائن ٹکٹس ورثاء کے حوالے کئے۔ ورثاء کے مطابق اگست میں بچیوں کا علاج شروع ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ کچھ دیر بچیوں کے گھر ٹھہرے اور اُن کے کامیاب علاج اور صحت مند زندگی کیلئے دُعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :