جمیعت علمائے اسلام ف نے فاٹا انضمام کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

جےیو آئی ف کا فاٹا انضمام کےخلاف 27مئی کوکےپی اسمبلی کےسامنےاحتجاج کااعلان،کارکنان کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 25 مئی 2018 20:58

جمیعت علمائے اسلام ف نے فاٹا انضمام کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مئی 2018ء) جمیعت علمائے اسلام ف نے فاٹا انضمام کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ جمیعت علمائے اسلام ف نے فاٹا انضمام کےخلاف 27مئی کوکےپی اسمبلی کےسامنےاحتجاج کااعلان کردیا،کارکنان کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد سینٹ نے بھی فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی اکتسیویں آئینی ترمیم منظور کرلی۔

فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا۔جس کے بعد ان فاٹا کے عوام بھی اپنے نمائندے منتخب کر سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاٹا انضمام بل کی حمایت میں 71ووٹ جب کہ مخالفت میں 5ووٹ آئے۔عثمان کاکٹر سینیٹر اعظم موسی خیل گل بشرہ عابدہ عظیم سردار محمد شفیق ترین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آج فاٹا کے عوام اور وفاق پاکستان کے لئے خوشی کا دن ہے۔

فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بل کی منظوری کے بعد اب فاٹا میں صوبائی قوانین کا اطلاق ہو گا۔ اس بل کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کی نشستوں کی تعداد 48 سے بڑھ کر 55 ہو جائے گی۔گزشتہ روز فاٹا قومی اسمبلی میں فاٹا کے انضمام کی منظوری دی گئی تھی جس میں حکومت اور اپوزیشن ایک ہی موقف پر نظر آئیں تاہم جمیعت علمائے اسلام ف نے پہلے دن سے ہی فاٹا انضمام کی مخالفت کی تھی اور اس معاملے میں محمود اچکزئی بھی جمیعت علمائے اسلام ف کے ہم نوا تھے لیکن اس کے باوجود فاٹا کا انضمام عمل میں آیا۔

تازہ ترین خبر کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف نے فاٹا انضمام کے خلاف  بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ جمیعت علمائے اسلام ف نے فاٹا انضمام کےخلاف 27مئی کوکےپی اسمبلی کےسامنےاحتجاج کااعلان کردیا،کارکنان کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں۔رہنما جے یو آئی مفتی عبدالشکور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کارکنان دن 12 بجےجے یو آئی صوبائی سیکرٹریٹ پہنچ جائیں۔قبائلی عوام کی رائےکونظرانداز کرکےانضمام کا فیصلہ مسلط کیاگیاہے۔ قبائلی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔انکا کہنا تھا کہ 27مئی کوکے پی اسمبلی کےگیٹ کےسامنے دھرنا دیا جائے گا۔