لاہور ، چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلتا،ڈاکٹر طاہر القادری

جمعہ 25 مئی 2018 22:50

لاہور ، چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلتا،ڈاکٹر طاہر القادری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلتا۔ ہم اس استحصالی نظام کے خلاف 28 سال سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ کرپٹ اور چور مافیا کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اس نظام نے ہمیں نواز شریف جیسے چور اور کرپٹ لیڈر دیئے۔ 28 سال سے ہم اس استحصالی نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ عوامی تہریک کی سیاسی جدوجہد اس چور اور لوٹ مار کے مافیا سے عام کو نجات دلانا ہے انہوں نے کہا کہ چہرے بدلنے سے نطام نہیں بدلتا بلکہ معاشرے کی اصلاح کیلئے نطام کو بدلو اور ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔