وزیراعظم شاہد خاقان عباسی (کل) سکھر۔ملتان موٹروے (ایم 5) ملتان۔شجاع آباد سیکشن اور دریائے سندھ پر شہید بے نظیر بھٹو پل کا افتتاح کریں گے

جمعہ 25 مئی 2018 22:49

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی (کل) سکھر۔ملتان موٹروے (ایم 5) ملتان۔شجاع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی (کل) ہفتہ کو سکھر۔ملتان موٹروے (ایم 5) ملتان۔شجاع آباد سیکشن اور دریائے سندھ پر شہید بے نظیر بھٹو پل کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

موٹروے سیکشن کھلنے سے ملتان اور شجاع آباد کے مابین رابطوں کی تیز رفتار اور آسان سہولت میسر آئے گی۔ سکھر۔ملتان موٹروے کراچی۔لاہور موٹروے منصوبہ کا حصہ ہے اور سی پیک کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 394 کلومیٹر ہو گی اور اس پر 294 ارب روپے لاگت آئے گی۔