سرگودھا:شراب کے نشہ میںدھت ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر کا ساتھی لیڈی ڈاکٹر پر دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر حملہ

پولیس کے آجانے پر ملزم گاڑی میں فرار ہوتے ہوئے مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے ٹکراگیا ،کینٹ پولیس نے اسے گرفتار کر کے حوالات میں بندکردیا

جمعہ 25 مئی 2018 22:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) شراب کے نشہ میںدھت ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر کا ساتھی لیڈی ڈاکٹر پر دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر حملہ پولیس کے آجانے پر ملزم گاڑی میں فرار ہوتے ہوئے مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے ٹکراگیا ،کینٹ پولیس نے اسے گرفتار کر کے حوالات میں بندکردیا ،تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹر ایسوسی اسیشن سرگودھا کے صدر ڈاکٹر حافظ نوید احمد نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دوران ڈیوٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں ایمرجنسی روم میں اپنی ساتھی لیڈی ڈاکٹر کے کمرے میں شراب کے نشہ میں دھت ہوکر گھس گیا اور مبینہ طور پر اُسکی عزت پر حملہ کردیا ،لیڈی ڈاکٹر کے شوروغل پر عملہ کے دیگر افراد نے پہنچ کر اُنکی عزت بچائی اطلاع ملنے پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس اے ایس آئی محمد عارف کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی جنھیں آتے دیکھتے ہوئے ڈاکٹر حافظ نوید اپنی کار نمبری 5502ایل ای ای پر نشہ میں دھت فرار ہوگیا ،جو تیزرفتاری اور نشہ کی حالت میں گاڑی تیز چلاتے ہوئے خیام سینما چوک پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نمبری 6759ایل ای ڈی کے ساتھ برُی طرح ٹکرگیا ،جس کے نتیجہ میں مخالف سمت سے آنیوالی کار کا مالک احتشام سلطان معمولی زخمی ہوا ،اور اسکی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا،اس دوران ڈاکٹر نوید احمد نے جو کہ شراب کے نشہ میں دھت تھا احتشام سلطان پر حملہ آور ہوا ،جسکی اطلاع ملتے ہی کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹرحافظ نوید احمد کو نشہ میں دھت گاڑی سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے اُس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،اس موقع پر ڈاکٹروں کی کیثر تعداد کینٹ پولیس اسٹیشن پہنچ گئی ،جن کے دبائو پر کینٹ پولیس نے معمولی نوعیت کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کرلیا،دریں اثناء لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے متعلق رابطہ کرنے پر تھانہ فیکٹری ایریا کے اے ایس آئی محمد عارف نے بتایا کے جونہی واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے مگر ملزم شراب کے نشہ میں دھت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،ڈیوٹی پر موجود ڈی ایم ایس نے کسی قسم کی کاروائی نہ کرنے کی ضد کی اُدھر واقعہ کے متعلق رابطہ کرنے پرقائم مقام ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ایوب انصاری نے بتایا کے وہ آرام کررہے ہیں ،بعد میں بتائیں گئے ،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر کی اس حرکت پر لیڈی سٹاف میں تشوئش کی لہر دوڑ گئی ،دریں اثناء کینٹ پولیس کے مطابق ملزم کی مجسٹریٹ کی عدالت سے ضمانت ہوگئی ہے ۔