Live Updates

تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلا لئی نے بھی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

عائشہ گلا لئی نے انتخابات 2018کے لیے الیکشن کمیشن سے بلے باز کا انتخابی نشان مانگ لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 25 مئی 2018 20:39

تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلا لئی نے بھی انتخابات کی تیاریاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلا لئی نے بھی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔ عائشہ گلا لئی نے انتخابات 2018کے لیے الیکشن کمیشن سے بلے باز کا انتخابی نشان مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق تعام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں وہیں انکی جانب سے عوام کو راغب کرنے کے لیے اپنے اپنے منشور کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلا لئی نے بھی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عائشہ گلا لئی نے اپنے انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کر لیا ہے۔عائشہ گلا لئی نے اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف گلالئی کے لیے انتخابی نشان مانگ لیا۔عائشہ گلا لئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں بلے باز کا انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی نے عمران خان پر ہراسا کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد انہوں نے پارٹی سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں اور کچھ وقت بعد اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا اور تحریک انصاف کی خواتین کو اس جماعت میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی ۔

پہلے عائشہ گلا لئی کی جانب سے اپنی سیاسی جماعت کا نام تحریک انصاف نظریاتی رکھنے کی بات کی گئی تھی تاہم بعد ازاں اس سیاسی جماعت کا نام تحریک انصاف گلالئی رکھا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات