مانانوالہ،وزیر اعظم پاکستان کے مانانوالہ دورہ کے موقع پر 1000کے قریب کرسیاں لگائیں گئی تھیں جن میں سے آدھی کرسیاں خالی رہیں

مانانوالہ کے عوام نے وزیراعظم کے دورہ کو مکمل طور پرمسترد کردیا ضلع بھر سے سکیورٹی ایجنسیزاور سرکاری ملازمین کرسیوں پر براجمان رہے

جمعہ 25 مئی 2018 22:37

مانانوالہ،وزیر اعظم پاکستان  کے مانانوالہ دورہ کے موقع پر  1000کے قریب ..
مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے مانانوالہ دورہ کے لئے نجی شادی حال میں پنڈال سجایا گیا تھاجہاںپر 1000کے قریب کرسیاں لگائیں گئی تھیں جن میں سے آدھی کرسیاں خالی رہیں، مانانوالہ کے عوام نے وزیراعظم کے دورہ کو مکمل طور پرمسترد کردیا ضلع بھر سے سکیورٹی ایجنسیزاور سرکاری ملازمین کرسیوں پر براجمان رہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے آج مانانوالہ کا دورہ کیا اور دوارب پانچ کروڑ کی مالیت کے سوئی گیس کے منصوبوں کا دوسری بار افتتاح کیا جن کو پہلے ن لیگی ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری قدرتی وسائل بلال احمد ورک کرچکے ہیں ن لیگی ایم این اے اور میزبان سردارعرفان ڈوگر نے مانانوالہ کو تحصیل کا درجہ دینے سپورٹس کمپلیکس اور گرلزڈگری کالج کا مطالبہ کیا جن کو وزیراعظم نے اپنی آئندہ کی گورنمنٹ پر ڈال دیا جس سے وہاں پر موجود عوام کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جو عوام وہاں پر موجود تھی ان کو پیغام دیا گیا تھا کہ وزیراعظم آج مانانوالہ کو تحصیل کا درجہ دیں گے جس سے عوام کو شدید بے چینی اور خفگی کا مظاہرہ کرنا پڑا راناشاہدنقیب مانانوالہ