7ء کی آزادی کے بعد ایف سی آر کے کالے قوانین سے فاٹا کے عوام کو آزادی مل رہی ہے ،ْرحمن ملک

نگران وزیراعظم کا فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو جلد کرنا چاہیے ،ْ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے با ت چیت

جمعہ 25 مئی 2018 22:29

7ء کی آزادی کے بعد ایف سی آر کے کالے قوانین سے فاٹا کے عوام کو آزادی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ 1947ء کی آزادی کے بعد ایف سی آر کے کالے قوانین سے فاٹا کے عوام کو آزادی مل رہی ہے ،ْ نگران وزیراعظم کا فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو جلد کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1947ء کی آزادی کے بعد ایف سی آر کے کالے قوانین سے فاٹا کے عوام کو آزادی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات سے فاٹا کے عوام کے انسانی و بنیادی حقوق کو تحفظ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو ترقیاتی کام کیلئے این ایف سی ایوارڈ کا حصہ بھی ملے گا۔ رحمن ملک نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو قانون کی بالادستی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اب فاٹا نظر انداز نہیں ہو گا۔