Live Updates

عمران اور پرویز خٹک 60 ارب کی جنگلہ بس اور بلین ٹریز کی مد میں 25 فیصد کمیشن بنا رہے ہیں ،ْعائشہ گلا لئی

ری جماعت کسی بدعنوان کو ٹکٹ نہیں دے گی، میرٹ کی بالادستی کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کریں گے ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 مئی 2018 22:29

عمران اور پرویز خٹک 60 ارب کی جنگلہ بس اور بلین ٹریز کی مد میں 25 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران اور پرویز خٹک 60 ارب کی جنگلہ بس اور بلین ٹریز کی مد میں 25 فیصد کمیشن بنا رہے ہیں ،ْری جماعت کسی بدعنوان کو ٹکٹ نہیں دے گی، میرٹ کی بالادستی کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کسی بدعنوان کو ٹکٹ نہیں دے گی، میرٹ کی بالادستی کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق میں سمجھتی ہوں کہ عمران خان جنگلہ بس کہتے کہتے خود جنگلہ بس بنا رہے ہیں اور 60 ارب روپے جس سے کئی ہسپتال بن سکتے تھے،سے 25 فیصد کمیشن کی خاطر جنگلہ بس کی تعمیر شروع کر دی۔ پرویز خٹک اور عمران خان کے پاس اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں، پہلے بلین ٹریز میں کمیشن بناتے اور بنی گالہ حصہ پہنچاتے رہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیب کو چاہئے کہ وہ بنی گالہ سے صوبائی حکومت کی بدعنوانیوں کا حساب لے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات