وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو 3 ماہ کی اعزازی تنخواہ دینے کی منظوری

جمعہ 25 مئی 2018 22:09

وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو 3 ماہ کی اعزازی تنخواہ دینے کی منظوری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو 3 ماہ کی اعزازی تنخواہ دینے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو 3 ماہ کی بنیادی تنخواہ کے مطابق اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے ملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری دی اور وفاقی ملازمین کو یہ اعزازیہ 30 مئی سے قبل جاری کیا جائے گا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں وفاقی ملازمین کو اعزازیہ جاری کیا جائے گا۔ عام طور پر ہر سال بجٹ سازی سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین کو 3 ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جاتا ہے لیکن اس بار ان ملازمین کو الگ سے 4 ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔