Live Updates

الیکشن مہم کاآغازکردیا،10ہزارلوگوں کوروزگاردلاؤں گا،شیخ رشید

حلقےمیں پہلےعمران خان پھراپنےلیےووٹ مانگوں گا،چورقیادت کی موجودگی میں عوام کا کچھ نہیں ہوسکتا،یہ بڑے لوگ ہمیں نعرے اور پوسٹرزلگانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔لال حویلی میں افطارپارٹی سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 مئی 2018 19:53

الیکشن مہم کاآغازکردیا،10ہزارلوگوں کوروزگاردلاؤں گا،شیخ رشید
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن مہم کا آج سے آغاز کردیا،حلقےمیں پہلےعمران خان پھر اپنے لیے ووٹ مانگوں گا،راولپنڈی میں10ہزار لوگوں کوروزگاردلاؤں گا،چورقیادت کی موجودگی میں عوام کا کچھ نہیں ہوسکتا،یہ بڑے لوگ ہمیں نعرے اور پوسٹرز لگانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے آج لال حویلی میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے الیکشن مہم کا آغاز کررہا ہوں۔

عمران خان کا مشکورہوں کہ اس نےمیرا ساتھ دیا۔ حلقے میں پہلے عمران خان اور پھر اپنے لیے ووٹ مانگوں گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی سیٹوں پر جوفیصلہ پی ٹی آئی کرے گی منظور ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں 10ہزار لوگوں کوروزگار دلاؤں گا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ بڑے لوگ ہمیں نعرے اور پوسٹرز لگانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ کرپشن پرپاکستان میں چار افراد کو سزا ہوجاتی تویہ مسئلہ ختم ہوجاتا۔

ان کو لگتا ہے کہ سزا ہوئی تو سمندر ابل آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کرپشن پر 440 افراد کو گولی ماری گئی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ میرا کیس نوازشریف کے پاناما کیس سے مختلف ہے۔سب سے پہلے شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں جیل جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تو ماڈل ٹاؤن ، حدیبیہ مل ، آشیانہ اسکیم اورنندی پور کیسز باقی ہیں۔

جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ چوراور بے ایمان قیادت کی موجودگی میں عوام کا کچھ نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے الیکشن 2018ء کے قریب آتے ہی انتخابی امیدواروں کو اپنے اپنے حلقے یاد آگئے ہیں۔ ایسے امیدوار جو الیکشن 2013ء کے بعد اپنے حلقے کی عوام کو وقت دینے کی بجائے بے معنی اور کھینچا تانی کی سیاست کرتے رہے اب ان ارکان اسمبلی اور انتخابی امیدواروں نے اپنے حلقوں کا رخ کرلیا ہے۔

جبکہ ایک بار پھر عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے وعدے کرنے شروع کردیے ہیں۔ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ اپنے حلقے کے امیدواروں کو 10ہزار لوگوں کو روزگار دلاؤں گا اسی طرح کے وعدے کے انتخابی امیدواروں نے پچھلے انتخابات میں بھی کیے تھے۔تاہم ایسے انتخابی امیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ عوام نے ہی کرنا ہے۔
 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات