چاہنے والوں کی دعائیں رنگ لے آئیں،کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آنے لگی

کلثوم نواز کا لندن کے ہارلے کلینک میں طبی معائنہ مکمل ڈاکٹروں نے طبیعت میں بہتری کی تصدیق کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 25 مئی 2018 18:56

چاہنے والوں کی دعائیں رنگ لے آئیں،کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آنے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) چاہنے والوں کی دعائیں رنگ لے آئیں،کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آنے لگی۔ کلثوم نواز کا لندن کے ہارلے کلینک میں طبی معائنہ مکمل ڈاکٹروں نے طبیعت میں بہتری کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہمنا مریم نواز نے رمضان کے آغاز میں اپنی والدہ کی دعائے صحت کے لیے خصوصی اپیل کی تھی۔تازہ ترین خبر کے مطابق چاہنے والوں اور کارکنان کی دعائیں رنگ لانا شروع ہو گئی ہیں ۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آنے لگی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کلثوم نواز کا لندن کے ہارلے کلینک میں طبی معائنہ کیا گیاجس میں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔جس پر اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا ۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔انکی صحت میں اتار چڑھاو ابھی تک جاری ہے۔ڈاکٹرز نے کینسر ختم کرنے کے لیے سرجری ،کیمو تھراپی اور ریڈی ایشن سے علاج کیا ، بیگم کلثوم نواز کے گلے کی سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں اور جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پایا گیا ہے ۔بیگم کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنے کی تشخیص جاری ہے ۔ ۔