شنگھائی تعاون تنظیم کیلئے رضاکاروں کی تربیت شروع ہوگئی

20ہزا درخواستوں میں سے خدمات انجام دینے کیلئے 2کا انتخاب کیا گیا رضاکاروں کا انتخاب 10یونیورسٹیوں سے کیا گیا ہے ،700نے حلف اٹھا لیا

جمعہ 25 مئی 2018 21:19

شنگھائی تعاون تنظیم کیلئے رضاکاروں کی تربیت شروع ہوگئی
کنگ ڈائو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس اس سال جون میں مشرقی چین کے شہر کنگ ڈائو میں منعقد ہوگی ،کانفرنس کے موقع پر 2ہزار سے زائد رضا کار خدمات انجام دیں گے جس کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ اٹھارہویں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں رضا کار مہمانوں کے استقبال ،ان کی راہنمائی ، ترجمے اور دیگر معلومات فراہم کرنے کی خدمات انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

رضاکاروں کے پروگرام کی پہلی تعارفی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی ۔ اس میں 700سے زائد رضاکاروں نے اپنے فرائض کا حلف اٹھایا ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ رضاکاروں کی بھرتی سے دس یونیورسٹیوں سے کی گئی ہے اس کا آغاز جنوری 2018میں کیا گیا تھا ۔رضاکارانہ خدمات انجام دینے کیلئے 20ہزار لوگوں نے درخواستیں دی تھیں ۔ کنگ ڈائو یونیورسٹی کے ایک استاد ژو گائو ہوئی نے کہا کہ ان کے سکول سے 310رضا کار طلباء شامل ہوئے ہیں جنہیں مارچ سے تربیت دی جا رہی ہے تا کہ وہ اپنا کردارادا کرنے کے قابل ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :