بال ٹیمپرنگ کے بعد ڈیوڈ وارنر کا بچہ ضائع ہونے کا انکشاف

ہمارے بچے کا ضیاع اس خوفناک ترین ٹور کا اختتام تھا، بال ٹیمپرنگ واقعے کے بعد شدید ردعمل کا بھی اثر ہوا، کینڈک وارنر

جمعہ 25 مئی 2018 21:09

بال ٹیمپرنگ کے بعد ڈیوڈ وارنر کا بچہ ضائع ہونے کا انکشاف
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) بال ٹیمپرنگ واقعے کے بعد ڈیوڈ وارنر کا بچہ ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔آسٹریلوی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا اسکینڈل سامنے آیا جس میں اوپنر ڈیوڈ وارنر، کپتان اسٹیون اسمتھ اور بینکرافٹ پر پابندی عائد کردی گئی تاہم اب وارنر کی اہلیہ کینڈک وارنر نے انکشاف کیا ہے کہ سڈنی میں اوپنر کی جانب سے آنسوں سے بھری پریس کانفرنس کے ایک ہفتے بعد ہی ان کا بچہ ضائع ہوگیا، انھوں نے اس سارے واقعے کے شدید دباو اور طویل ترین فلائٹ کو اس کی وجہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

کینڈک وارنر کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے کا ضیاع اس خوفناک ترین ٹور کا اختتام تھا، بال ٹیمپرنگ واقعے کے بعد عوام کے شدید ردعمل کا بھی اثر ہوا۔یاد رہے کہ وارنر کی پہلے دو بیٹیاں ہیں جن میں سے ایوی مائی تین اور انڈی رائی دو برس کی ہیں۔ کینڈک وارنر کا کہنا تھا کہ کیپ ٹاون ہی میں ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ہم تیسرے بچے کے والدین بننے والے ہیں، ہم بہت ہی زیادہ خوش تھے، ہمیں تب یہ خیال ہی نہیں آیا کہ اس بچے کے ساتھ ہمارا تعلق کتنی دور تک رہے گا، جس وقت بال ٹیمپرنگ کا واقعہ ہوا میں ٹی وی پر میچ دیکھ رہی تھی اس واقعے کے بعد میں شدید ذہنی دبا و کا شکار ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :