ریاست میں جناح کی تصویر کی کوئی گنجائش نہیں،یوگی آدتیہ ناتھ

غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،بی جے پی حکومت میں بہو بیٹیاں محفوظ ہیں،وزیر اعلیٰ

جمعہ 25 مئی 2018 20:40

ریاست میں جناح کی تصویر کی کوئی گنجائش نہیں،یوگی آدتیہ ناتھ
شاملی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست میں جناح کی تصویر نہیں لگنے دینگے،غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،بی جے پی حکومت میں بہو بیٹیاں محفوظ ہیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم چوہدری چرن سنگھ کی وجہ سے ہی علاقے کے کسان خوشحال ہیں۔

ریاست میں جناح کی تصویر نہیں لگنے دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے نمٹنے کیلئے پولیس ہر وقت تیار ہے۔کیرانہ پارلیمانی انتخابی مہم کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گنا کی کاشت کرنیوالے کسانوں کی ترقی کیلئے ہماری حکومت کام کریگی لیکن ہم جناح کی تصویر نصب نہیں ہونے دینگے۔مظفر نگر اور شاملی میں خواتین سے زیادتی اور چھیڑخانی کے واقعات پر یوگی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد بہن بیٹیاں خود کو محفوظ تصور کررہی ہیں۔گزشتہ حکومتوں نے اگر تیزی سے کام کیا ہوتا تو حکم سنگھ کو ہجرت کا موضوع اٹھانا نہیں پڑتا۔ریاست میں غریب، دلت اور مزدوروں پر ظلم کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔