بی جے پی رہنما ونے کٹاریا پریانکا چوپڑا پربرہم،روہنگیا سے ہمدردی رکھنے والوں کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے

جمعہ 25 مئی 2018 20:40

بی جے پی رہنما ونے کٹاریا پریانکا چوپڑا پربرہم،روہنگیا سے ہمدردی رکھنے ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) بی جے پی رہنما ونے کٹاریا پریانکا چوپڑا پر روہنگیا کیمپ کا دورہ کرنے پر برہم ہو گئے،روہنگیا سے ہمدردی رکھنے والوں کو بھارت میں نہیں رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا پناہ گزین کیمپ کے دورہ پر بی جے پی رہنما ونے کٹیار نے کہا کہ روہنگیا اور ان سے ہمدردی رکھنے والوں کوبھارت میں نہیں رہنا چاہئے۔

پرینکا نے یونیسیف کی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے گزشتہ روز کاکسس بازار میں واقع پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا تھا اور وہاں کی صورتحال کو خطرناک بتایا۔پرینکا نے کیمپ میں موجود بچوں اور متاثرین کی مدد کیلئے عوام سے اپیل کی۔کٹیار نے کہا کہ ہم لوگوں کو وہاں نہیں جانا چاہئے، اس سے غلط پیغام جاتا ہے ۔ پرینکا کو وہاں نہیں جانا چاہئے تھا۔