سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بھرتیاں کیں، آج پاکستان ریلوے کا ریونیو 50ارب ہے، خواجہ سعد رفیق

رکاوٹوں کے باوجود ای ٹکٹنگ نظام متعارف کرایا،، امید ہے ریلوے افسران ادارے کو مزید بہتر بنائیں گے،تقرری اور تبادلوں میں بھی میرٹ کو اہمیت دی،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 25 مئی 2018 20:31

سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بھرتیاں کیں، آج پاکستان ریلوے کا ریونیو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بھرتیاں کیں، آج پاکستان ریلوے کا ریونیو 50ارب ہے، رکاوٹوں کے باوجود ای ٹکٹنگ نظام متعارف کرایا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خواجہ سعد رفیق نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کی بہتری کیلئے دن رات کام کیا، ریلوے بحالی میں معاون پر افسر کا شکرگزار ہوں، امید ہے ریلوے افسران ادارے کو مزید بہتر بنائیں گے، ملازمین نے ادارے کی بحالی میں ساتھ دیا، مقابلے کی بجائے مکالمہ بہترین راستہ ہے ریلوے سٹالز میں کھانے کا معیار بہتر بنایا، رکاوٹوں کے باوجود ای ٹکٹنگ نظام متعارف کرایا، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بھرتیاں کیں، تقرری اور تبادلوں میں بھی میرٹ کو اہمیت دی،2013میں ریلوے کا ریونیو 18ارب روپے تھا، آج پاکستان ریلوے کا ریونیو 50ارب ہے، ریلوے میں اب کوئی گھوسٹ پنشنر نہیں۔