نواز شریف اور مریم نواز کی رجب بلوچ مرحوم کے گھرآمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

رجب بلوچ پارٹی کے وفادار ورکر اور اثاثہ تھے، نواز شریف

جمعہ 25 مئی 2018 20:31

نواز شریف اور مریم نواز کی رجب بلوچ مرحوم کے گھرآمد، اہلخانہ سے اظہار ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز رجب بلوچ مرحوم کے گھر گئے، اہلخانہ سے تعزیت اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نواز شریف اور مریم نواز فیصل آباد میں رجب بلوچ مرحوم کے گھر گئے اور رجب بلوچ کے اہلخانہ سے تعزیت اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ نواز شریف نے کہا کہ رجب بلوچ پارٹی کے وفادار ورکر اور اثاثہ تھے۔