Live Updates

نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہونا پارلیمنٹ کی ناکامی نہیں، جمہوریت میں تمام اہم فیصلے اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں، امید ہے پارلیمانی کمیٹی نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کر لے گی،مریم نواز بھی اپنی مرضی سے سیاست میں آئی ہیںان کو اپنے مخالف حالات کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہوگا

رہنما تحریک انصاف رمیش کما کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 مئی 2018 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہونا پارلیمنٹ کی ناکامی نہیں، جمہوریت میں تمام اہم فیصلے اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں، امید ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کر لے گی،مریم نواز بھی اپنی مرضی سے سیاست میں آئی ہیںان کو اپنے مخالف حالات کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وہ جمعہ کا پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت۔ کوئی بھی عورت جب سیاست میں آتی ہے تو عورت نہیں بلکہ سیاستدان کہلاتی ہے۔ بینظیر بھٹو نے بھی عدالتوں میں پیشیاں بھگتیں اور جیل بھی کاٹی لیکن انہوں نے کبھی عورت ہونے کا رانا نہیں رویا اور خود کو عورت نہیں بلکہ لیڈر کہتی تھیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز بھی اپنی مرضی سے سیاست میں آئی ہیںاس لیے ان کو بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا ہوگا اور اپنا ذرائع آمدن کا حساب دینا ہوگا اور اپنے مخالفحالات کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہونا پارلیمنٹ کی ناکامی نہیں ہے۔ جمہوریت کا یہ حسن ہے کہ ایک دوسرے کی رائے کو اہمیت دینی پڑتی ہے اور تمام اہم فیصلے اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں۔ قوی امید ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کر لے گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات