نگران وزیر اعظم کا فیصلہ آخر کار الیکشن کمیشن کو ہی کرنا ہوگا ، الیکشن کمیشن کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ تمام جماعتیں اس پر اعتماد کریں،پارلیمانی کمیٹی میں بھی نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ ہونے کی امید نہیں ، مسئلہ کشمیرکا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمدسے ہی ممکن ہے

ْقومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 مئی 2018 20:19

نگران وزیر اعظم کا فیصلہ آخر کار الیکشن کمیشن کو ہی کرنا ہوگا ، الیکشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو کے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ آخر کار الیکشن کمیشن کو ہی کرنا ہوگا ، الیکشن کمیشن کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ تمام جماعتیں اس پر اعتماد کریں،پارلیمانی کمیٹی میں بھی نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ ہونے کی امید نہیں ہے، مسئلہ کشمیرکا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمدسے ہی ممکن ہے۔

وہ جمعہ کا پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کا یک ہی طریقہ ہے وہ ہے اقوام متحدہ کیقرار دادوں پر عمل درآمد۔ 70سال سے مسئلہ کشمیر زیت التوا ہے اور اس وجہ سے پاکستان اور بھارت کے مابین 3جنگیں ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اب اس مسئلے کو حل ہو جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم ہو۔ ہماری شروع دن سے خواہش تھی کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط بنایا جائے تاکہ وہ شفاف طریقے سے انتخابات کرواسکے ۔

نگران وزیر اچظم کے نام پر اتفاق نہ ہونا سیاستدانوں کی ناکامی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی میں بھی نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ ہونے کی امید نہیں ہے کیونکہ کمیٹی میں بھی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے ارکان کی تعداد برابر ہے اور دونوں جماعتیں اپنا نگران وزیر اعظم لانے پر بضد ہیں۔ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ آخر کار الیکشن کمیشن کو ہی کرنا ہوگا جس کیلئے الیکشن کمیشن کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ تمام جماعتیں اس پر اعتماد کریں