الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

جمعہ 25 مئی 2018 19:56

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے ، پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کوضابطہ اخلاق کی تجاویز سمیت عمل درآمد کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس مورخہ 31 مئی کو دن 11بجے طلب کر لیا ہے اجلاس میں انتخابات ایکٹ 2017 کی دفعہ 233 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران الیکشن ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کے لئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جائے گی اس سلسلے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوتی خطوط جاری کر دیے گئے ہیں جس کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران کے لئے ضابطہ اخلاق کے مسودے کی کاپی بھی ارسال کی گئی ہے تاکہ تما م جماعتیں مذکورہ ضابطہ اخلاق کے بارے میں مکمل آگاہی اور تیار ی کے ساتھ مقررہ تاریخ کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کرسکیں ۔

۔۔۔اعجاز خان