خطہ کی محرومیوں کے ازالے اورصوبائی حیثیت کی بحالی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ، ڈاکٹر سید وسیم اختر

محسن پاکستان نواب صادق خان عباسی کی تشکیل پاکستان اور پھر استحکام پاکستان کے لیے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی

جمعہ 25 مئی 2018 19:00

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ خطہ کی محرومیوں کے ازالے اورصوبائی حیثیت کی بحالی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے محسن پاکستان نواب صادق خان عباسی کی تشکیل پاکستان اور پھر استحکام پاکستان کے لیے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے تحریک صوبہ بہاولپور کے زیر اہتمام نواب صادق خان عباسی کی 52ویں برسی کے موقع پرمنعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے وقت نواب سر صادق محمد خان عباسی نے اپنے خزانوں کے منہ کھول کر قربانیوں کی لازوال مثال پیش کی نوزائیدہ مملکت کے ملازمین کی تنخواہوں کا بندوبست کیامہاجرین کے قافلوں کاخود اسٹیشن پر استقبال کرتے اوران کے کھانے اوررہائش کا بندوبست کرتے ان کی خدمات پرقائد اعظم نے ان کو محسن پاکستان کا خطاب دیا بعد کے حکمرانوں نے خوشحال خطے کو محرومیوں کی داستان بنادیا16 مرتبہ بہاول پور صوبہ کی پاس کردہ قرداد پر عمل درآمد کے لیے قردادپنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جو کہ سپیکر نے اسمبلی کے فلور پر پیش نہیں ہونے دی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ حکمران بہاول پور صوبہ کی بحالی کے لیے مخلص نہیں ہے مرکزی چیئرمین تحریک صوبہ بہاولپور جام حضور بخش لاڑ نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ھیں ہم نواب صادق خان کی اسلام اورپاکستان کیلیے لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں قیام پاکستان کے وقت یہ خوشحال ریاست تھی یہاں سے برطانیہ سعودی عرب لاہور کراچی کے تعلیمی اداروں کیلئے فنڈز جاتے تھے اوراسلام پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے والی شخصیات وظائف بھی باقاعدگی سے عطاء کیے جاتے تھے جنرل سیکرٹری تحریک صوبہ بہاولپور نصراللہ خان ناصر نے کہا کہ اللہ تعالی نواب صادق خان پراپنی کروڑ ہا رحمتیں نازل فرما ے ہم صوبہ تحریک کو پوری ریاست تک پھیلا چکے ہیں ہماری منزل قریب ہے دھرتی کے غدار وں کو قوم معاف نہیں کریگی امیر جماعت اسلامی بہاولپور سید ذیشان اخترنے کہا کہ نواب صاحب کی خدمات پر 24 مئی کو بہاول پور کی طرح پورے ملک میں تعطیل کی جائے اور ان کی خدمات کو قومی نصاب کاحصہ بنایا جائے تقریب سیکرٹری تحریک صوبہ بہاولپور عبدالحفیظ منصور شیخ افضل اورکئی دوسرے رہنماؤں نے بھی خطاب کیاآخر میں نواب صاحب کی مغفرت اور درجات بلندی کیلیے دعا کی گئی