گرین لائن بس منصوبہ مزید تاخیر کیس،

عدالت نے ورک پرمٹ جاری کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے حکومت سے اکتیس مئی تک جواب طلب کر لیا

جمعہ 25 مئی 2018 18:56

گرین لائن بس منصوبہ مزید تاخیر کیس،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ مزید تاخیرکا شکارہونے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے ورک پرمٹ جاری کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے حکومت سے اکتیس مئی تک جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ مزید تاخیرکا شکارہو نے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں النورکمپنی کی جانب سے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نمائش چورنگی انڈر پاس کی تعمیرکے لئے دو کمپنیوں نے ٹینڈر دئیے ۔

(جاری ہے)

النورکمپنی کومیرٹ کی بنیاد پر ٹھیکہ ملنا چاہئے تھا کیونکہ النور کمپنی نے سب سے کم ریٹ دیئے تھے ،النور کمپنی کے کم ریٹس کو نظر انداز کرکے حکومت نے من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دیا، عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے ورک پرمٹ جاری کرنے کیخلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے اکتیس مئی تک حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ واضع رہے کہ تعمیراتی کام کرنے والی دو کمپنیوں کے درمیان تنازع کی وجہ سے گرین لائن بس منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ،دو نجی کمپنیوں کے درمیان کے تنازعے کے باعث عدالت نے ورک آرڈر جاری کرنے سے حکومت کو روک دیا۔