شاہد خاقان عباسی، سینٹر اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی نا اہلی کے لا ہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 25 مئی 2018 18:54

شاہد خاقان عباسی، سینٹر اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی نا اہلی کے لا ہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سینٹر اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی نا اہلی کے لا ہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی مین فل بنچ 29 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گا۔درخواست مقامی شہری آمنہ ملک نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان، چیئرمین سینٹ سپیکر قومی اسمبلی اور مذکورہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے متنازعہ انٹرویو دے کر ملکی سالمیت کو دائو پر لگا دیا۔وزیر اعظم پاکستان بھی معاملہ کی انکوائری کرنے اور اصل حقائق سامنے لانے میں ناکام رہے۔وزیر اعظم نے اپنے اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی کی۔ سینیٹر اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر میاں نواز شریف کو تحفظ دے رہے ہیں۔دونوں اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تینوں کو نااہل قرار دے اور ان کے خلاف کریمنل کاروائی عمل میں لانے کا حکم دے۔