ملک میں موٹرسائکلوں اوررکشوں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا

جمعہ 25 مئی 2018 18:49

ملک میں موٹرسائکلوں اوررکشوں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) رواں مالی سال کے 9مہینوں میں ملک میں موٹرسائکلوں اوررکشوں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2018 تک ملک میں 15لاکھ75ہزار701یونٹ موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداواراور15لاکھ 75ہزار165یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں مجموعی طورپر13لاکھ50ہزار898یونٹ موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداواراور13لاکھ45ہزار538یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل اوررکشے بنانے والی کمپنیوں اورڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے آسان شرائط پرموٹرسائکلوں کی فراہمی کی وجہ سے ملک میں موٹرسائکلوں اوررکشوں کی پیداواراورفروخت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔۔

متعلقہ عنوان :