وزارت کے چہتے میڈیکل اہلکاروں کو حج کیمپ کیلئے چن لیا گیا ، چنائو کا عمل مذاق بن کر رہ گیا ، رپورٹ

جمعہ 25 مئی 2018 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) وزارت میں تعلقات و روابط رکھنے والے میڈیکل اہلکاروں کو حج کیمپ کیلئے چن لیا گیا ،چنائو کے عمل کا مذاق بنا دیا گیا ، حج کیمپ کیلئے میڈیکل مشن ہر سال بھیجا جاتا ہے ۔ حکومت ہر سال سعودی عرب میں پاکستانی حاجیوں کیلئے میڈیکل کیمپ لگاتی ہے تاکہ وہاں ان ڈسپنسٹری فراہم کریں اور ان کی صحت کی دیکھ بھال کرسکیں اس میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز ، فارما سسٹ ، ڈسپنسرز اور دوسرز عملہ شامل ہوتا ہے تاکہ یہ طبی امداد فراہم کرسکیں ۔

(جاری ہے)

اس میڈیکل کیمپ میں وہ اہلکار شامل ہوتے ہیں جن کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس پمز فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال پولی کلینک اور شارٹ لسٹ کرتے ہیں اور فوج کے طبی حکام بھی ان میں شامل ہوتے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق پولی کلینک ہسپتال کے میڈیکل اہلکار کا گروپ ہر دفعہ وزارت کیڈ اور وزارت مذہبی امور میں تعلقات ہونے کی وجہ سے حج مشن میں اپنے نام شامل کروانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور اس حج مشن کے چنائو کے عمل میں شفافیت اور انصاف پر سوال کھڑا کردیا ہے حج مشن کیلئے منتخب شدہ میڈیکل اہلکاروں کو اچھا خاصہ معاوضہ دیا جاتا ہے اور چنائو کے عمل کوش فاف بنانے کیلئے ہسپتال کو سختی سے جانچ پڑتال کرنے کا حکم ہے ان اہلکاروں میں ڈاکٹر ایمان اللہ ، نیاز رسول ، نسیم ( ایکس رے ٹیکنیشن ) ذوالفقار اورتنسیم ( ڈیرسر) شامل ہیں ڈاکٹر ایمان اللہ حج مشن کے ساتھ چھ مرتبہ جبکہ نیاز رسول نو مرتبہ اور دیگر اہلکار بھی کئی بار سعودی عرب جا چکے ہیں پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد حنیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان پانچ اہلکاروں کے نام ہسپتال چنائو کی فہرست میں شامل نہیں کرتا لیکن وزارت کی سفارشات کی وجہ سے ہم لاچار ہوجاتے ہیں اور یہ اہلکار این او سی حاصل کرلیتے ہیں ۔