چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومت سے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کے معاملے پر جواب طلب کرلیا

جمعہ 25 مئی 2018 18:25

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومت سے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کے معاملے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومت سے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کے معاملے پر جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان میں پانی کے ذخائر میں کمی آئے گی۔ حکومت اس پر جواب دے۔ اس کے علاوہ عالمی بینک سے مذاکرات ہوئے ہیں۔ ان کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے اس پر جواب طلب کرلیا۔