انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

جمعہ 25 مئی 2018 18:15

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرسعودی ریلا کی قیمت خریداور چینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ،یورو، برطانوی پائونڈ،سعودی ریال کی قیمت فروخت اوریواے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62روپے سے گھٹ کر115.60روپے اور قیمت فروخت115.67روپے سے گھٹ کر115.65روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.20روپے اور قیمت فروخت118.70روپے پر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

یورواور برطانوی پائونڈ کی قدر میں بالترتیب25اور75پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید138.50روپے سے گھٹ کر138.25روپے اور قیمت فروخت140.00روپی سے گھٹ کر139.75روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید158.50روپے سے گھٹ کر157.75روپے اور قیمت فروخت160.00روپے سے گھٹ کر159.25روپے ہوگئی۔

سعودی ریال کی قیمت خریدمیں استحکام جبکہ فروخت میں5پیسے کی کمی اوریواے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.55روپی پرمستحکم اور قیمت فروخت31.85روپے سے گھٹ کر31.80روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.30روپے سے گھٹ کر32.25روپے اور قیمت فروخت32.60روپے سے گھٹ کر32.55روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.00روپے پرمستحکم رہی۔