Live Updates

فاٹا انضمام پرپارلیمنٹ اورعوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں،آصف زرداری

نوازشریف ہمیشہ دہرے بیان دیتے رہے،کہتے کچھ کرتے کچھ ہیں،مشرف میرالیڈر نہیں کہ اس کیلئے نوازشریف سے ملتا،ڈکٹیٹر کوگھر بھیجنا اہم تھا، اس لیے ن لیگ کوپنجاب دیا،قادری کندھا نہ دیتے توعمران خان دھرنا نہیں دے سکتے تھے۔ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 مئی 2018 17:44

فاٹا انضمام پرپارلیمنٹ اورعوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں،آصف زرداری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی 2018ء) : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرمملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ فاٹا کے انضمام پرپارلیمنٹ اورعوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں، نوازشریف ہمیشہ دہرے بیان دیتے رہے ،کہتے کچھ کرتے کچھ ہیں،مشرف میرالیڈر نہیں تھا کہ اس کیلئے نوازشریف سے ملتا،ڈکٹیٹر کوگھر بھیجنا اہم تھا، اس لیے ن لیگ کوپنجاب دیا،قادری کندھا نہ دیتے توعمران خان دھرنا نہیں دے سکتے تھے،ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں ،پاکستان کے ساتھ ہیں۔

میاں صاحب بتائیں کس کے ساتھ ہیں۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شہید ذوالفقار اور بے نظیر بھٹو کی سوچ اور فلاسفی کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاتھاکہ10سالوں میں فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم کریں گے۔

(جاری ہے)

بی بی محترمہ نے کہاکہ یہ علاقہ غیرکیوں ہے؟ ذوالفقار بھٹو شہید نے فاٹا میں سیاست کا آغاز کیا۔بے نظیرفاٹا کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے کرگئی تھیں۔

کچھ لوگ سیاسی ایجنڈا کی بنیاد پرمخالفت کرتے آئے ہیں لیکن ان کوخطرہ تھا کہ ان ی سیاست ختم ہوجائے گی۔جب میں صدر تھا تومیں نے خود جرگہ بلایاتھا۔میں اس وقت اس لیے نہ کیا کہ میاں صاحب اس وقت فاٹا معاملے پرہم سے گیم کھیل رہے تھے جو آج بھی کھیل رہے ہیں۔سیاسی جماعتیں اور سیاست ہی بدامنی کا علاج ہے۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے انضمام پرپوری پارلیمنٹ ، فاٹا عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تاریخ میں انسان ایک کام کرتا ہے تواس کا صلہ آنے والے دنوں میں ضرور ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف ہمیشہ سے دوہرے بیان دیتے رہے ہیں۔مشرف میرالیڈر نہیں تھا کہ اس کے معاملے پرنوازشریف سے ملتا۔انہوں نے مزید کہاکہ مشرف سے میری کوئی دوستی، عداوت نہیں تھی، میں نے تواس کوایوان صدر سے نکالا تھا۔میں مشرف کو صدارت سے ایسے ہٹایا جیسے دودھ دے مکھی کوہٹایا جاتا ہے۔

مشرف کو نکالنا اور ڈکٹیٹر کوگھر بھیجنا میرے لیے اہم تھا۔ اس لیے سیاسی محاذآرائی سے بچنے کیلئے پنجاب ن لیگ کودیا۔اگر میں اس وقت پنجاب میں پیر رکھ دیتا توپنجاب ان کے پاس نہ جاتا۔ اس فیصلے سے میری پارٹی آج بھی متاثر ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں ،پاکستان کے ساتھ ہیں۔ میاں صاحب بتائیں گے وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ ہیں، یاکسی اور فورس کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان دھرنا نہیں دے سکتے تھے اگر قادری صاحب کندھا نہ دیتے۔انہوں نے نعیم الحق کے دانیال عزیز کوتھپڑ مارنے پرکہاکہ تھپڑ مارنے والی سیاست میں اچھی بات نہیں ہے۔اس طرح کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے نگران وزیراعظم کیلئے دو نام دیے ہیں ان میں ایک سابق سیکرٹری اور ایک بزنس مین ہے۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کوکٹہرے میں میاں صاحب کی وجہ سے کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔میں کسی کی بیٹی ،بہن کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔ میں جب جیل میں تھا تب بھی یہ لوگ ججز کے ساتھ ملکر سازشیں کرتے تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات