قصور، چار منشیات فروش گرفتار، چرس و شراب بر آمد

جمعہ 25 مئی 2018 17:46

قصور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ایس ایچ او ذوالفقار احمد بھٹی کی کاروائی، چار منشیات فروش گرفتار، 1830گرام چرس، 15لیٹر شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقار احمد بھٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، مدینہ سٹیل مل و پکی حویلی کے درمیان سے گرفتار ہونے والے وہیگل کے رہائشی منشیات فروش بریدا میو سے 1070گرام چرس بر آمد، میاں کالونی میں چل پھر کر چرس فروخت کرنے والے محلہ باغیچی کے رہائشی اللہ وسایا سے 510گرام چرس، سرہالی روڈ سے گرفتار ہونے والے منشیات فروش سے 250گرام چرس بر آمد کر لی، جبکہ دفتوہ روڈ سے بابر ملاں کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 15لیٹر شراب بر آمد کرکے چار الگ الگ مقدمات درج کر لئے، ایس ایچ او ذوالفقار احمد بھٹی نے کہا کہ ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے خصوصی احکامات جاری کئے ہوئے ہیں، منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :