Live Updates

عمران خان کے نزدیک ایمانداری نہیں بلکہ قابل انتخاب کی اہمیت ہے، عائشہ گلالئی

جمعہ 25 مئی 2018 17:46

عمران خان کے نزدیک ایمانداری نہیں بلکہ قابل انتخاب کی اہمیت ہے، عائشہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کے نزدیک ایمانداری نہیں بلکہ قابل انتخاب کی اہمیت ہے، عمران اور پرویز خٹک 60 ارب کی جنگلہ بس اور بلین ٹریز کی مد میں 25 فیصد کمیشن بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کسی بدعنوان کو ٹکٹ نہیں دے گی، میرٹ کی بالادستی کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق میں سمجھتی ہوں کہ عمران خان جنگلہ بس کہتے کہتے خود جنگلہ بس بنا رہے ہیں اور 60 ارب روپے جس سے کئی ہسپتال بن سکتے تھے،سے 25 فیصد کمیشن کی خاطر جنگلہ بس کی تعمیر شروع کر دی۔ پرویز خٹک اور عمران خان کے پاس اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں، پہلے بلین ٹریز میں کمیشن بناتے اور بنی گالہ حصہ پہنچاتے رہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیب کو چاہئے کہ وہ بنی گالہ سے صوبائی حکومت کی بدعنوانیوں کا حساب لے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات