پنجاب سے دوسرے صوبوں کو آٹے کی فراہمی پر پابندی غیر قانونی ہے، قیمت پر شہرت نہ کمائی جائے،ایف پی سی سی آئی
غذائی بحران کا اندیشہ، خیبر پختونخواہ زیادہ متاثر ہو رہا ہے،غضنفر بلور
جمعہ 25 مئی 2018 17:44
(جاری ہے)
حکومت پنجاب نے یکم رمضان سے فلور ملز کا کوٹہ کم کر دیا ہے، انھیں سرکاری گندم پیسنے پر مجبور کر دیا گیا ہے، پرائیویٹ گندم پیسنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ آٹا مقامی سطح پر یا کسی دوسرے صوبہ کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
پنجاب کی فلور ملیں اب صرف سبز تھیلے میں آٹا بھر کر مقامی منڈی میں بھیج سکتی ہیں جبکہ اگر کسی مل میںکسی بھی برامڈ کے آٹے کاخالی تھیلا بھی نظر آ جائے تو اسکے مالک کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر لی جاتی ہے جس سے خوف کی فضاء پیدا ہو گئی ہے۔اگر کسی دکان میں پرانے سٹاک کا کوئی تھیلا نظر آ جائے تو اسکے مالک کے خلاف بھی فوری مقدمہ درج کر لیا جاتا ہے۔ فلور ملز مالکان کو حکومت کے علاوہ کسی قسم کا کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور نہ وہ اپنا آٹا کسی دوسرے صوبہ کو بھیج سکتے ہیںجس سے بارہ سے سولہ گھنٹے چلنے والی فلور ملز اب تین سے چار گھنٹے تک چل رہی ہیں جبکہ اس فیصلے سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز سے بھی آٹا غائب ہو گیا ہے ،صوبائیت کو بھی ہوا مل رہی ہے جو ملکی سالمیت کے تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔ ان اقدامات سے ملک بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہو رہی ہے ۔ صوبائی حکومت ایسے اقدامات نہ کرے جس سے غذائی سیکورٹی کا مسئلہ جنم لے اور فلور ملز کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کی صورت میں رمضان پیکج بھی ناکام ہو جائے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اس معاملہ کا نوٹس لے اور ملکی مفاد میں فیصلہ کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.