تیل و گیس کمپنیاں سماجی ذمہ داری کے تحت تلاش والے علاقوں میں فلاحی کام کرتی ہیں،مقامی افراد کو ملازمتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں ،کمپنیاں جس چیز کی پابند ہیں انھوں نے پابندی کی ہوئی ہے

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب توجہ مبذول نوٹس پر جواب

جمعہ 25 مئی 2018 18:19

تیل و گیس کمپنیاں سماجی ذمہ داری کے تحت تلاش والے علاقوں میں فلاحی کام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ تیل و گیس کمپنیاں سماجی ذمہ داری کے تحت تیل و گیس کی تلاش والے علاقوں میں فلاحی کام کرتی ہیں اور مقامی افراد کو ملازمتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں ،کمپنیاں جس چیز کی پابند ہیں انھوں نے پابندی کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے فلاحی کاموں اور ملازمتوں کے حوالے سے جے یو آئی (ف)کے رکن اسمبلی جمال الدین کے توجہ مبذول نوٹس پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پٹرولیم کمپنیاں جس علاقے میں کام کرتی ہیں وہاں سماجی ذمہ داری کے تحت کام کرتی ہیں اور مقامی لوگوں کو روزگار بھی فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہہر ضلع میں ایک کمیٹی ہوتی ہے جس کا وہاں کا ایم این اے ہیڈ ہو تا ہے ۔انہوں نے کہا اس وقت بے روزگاری کا مسئلہ موجودہے، کمپنیاں جس چیز کی پابند ہیں انھوں نے پابندی کی ہوئی ہے ۔